جرائم و حادثات

موز لانے تک گاڑی کی چوری۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں حیران کن واقعہ

File photo

نظام آباد: ریاست تلنگانہ نظام آباد شہر میں ایک حیران کن کار کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قدرت بیگ نامی شخص کار چلایا کرتے ہیں۔

 

وہ معمول کے مطابق شہر کے چنّائی شاپنگ مال کے قریب واقع اڈہ پر کرائے کے لیے پہنچے اور اپنی گاڑی کھڑی کررہے تھے کہاسی دوران ایک شخص نے ان سے ناندیڑ جانے کیلئے کرایہ کی بات کی۔وہ اسے لے کر روانہ ہوگئے۔راستے میں گاندھی چوک کے قریب پہنچنے

 

پر مسافر نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کیلے لے کر آئے۔ جیسے ہی ڈرائیور گاڑی سے اتر کر کیلے لینے گیا ملزم گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

 

پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button