جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کاماریڈی میں تلوار سے ہنگامہ آرائی، روڈی شیٹر کے خلاف مقدمہ درج

کاماریڈی(سیدکوثرعلی) تلنگانہ کے کاماریڈی شہر کے بتکماں کنٹہ علاقے میں تلوار لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے والے ایک روڈی شیٹر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ٹاؤن سرکل انسپکٹر نرہری نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کی۔

 

پولیس کے مطابق پیر کی رات تقریباً 11 بجے بتکماں کنٹہ علاقے میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب روڈی شیٹر سلمان اور ارشد کے درمیان دیوار سے متعلق پرانے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان اس معاملے پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔

 

اسی دوران سلمان نے مبینہ طور پر تلوار لہرا کر علاقے میں ہنگامہ برپا کیا، جس سے مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں متاثرہ شخص ارشد نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔.

 

سی آئی نرہری نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گیُ

متعلقہ خبریں

Back to top button