جنرل نیوز
ایم پی جے تلنگانہ کی کوششوں سے ایک مسلم قیدی کی رہائی

حیدرآباد ۔سید یوسف آفس سیکریٹری ایم پی جے تلنگانہ کے بموجب مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) تلنگانہ کی کوششوں اور تعاون سے ایک مسلم قیدی کی محبوب نگر جیل سے رہائی عمل میں آئی جو ایک سڑک حادثہ کے مقدمے میں ماخوذ تھا۔
ایم پی جے تلنگانہ کی جانب سے مذکورہ قیدی کے لئے ضمانت کی رقم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے مزید دو قیدیوں کی رہائی کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جنہیں چوری کے الزامات کا سامنا ہے اور اہل خانہ کے پاس نہ تو وکیل کی فیس اور نہ ہی ضمانت کی رقم ادا کرنے کی سکت و استطاعت ہے۔
ایم پی جے ریاست کے مختلف ضلعی جیلوں میں قید بےگناہ افراد کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔عادل آباد کے چار نوجوان جن پر ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ان کے سلسلہ میں بھی کوششیں جاری ہیں۔



