حکومت کے مشیر محمد علی شبیر ،ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائینا کے ہاتھوں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم

نظام آباد/یکم جولائی (اردو لیکس) حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کہا تلنگانہ حکومت غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں کے لئے بااعتماد بھروسہ و یقین ہے تاکہ ان غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لئے ماں ،باپ پر بوجھ نہ بن جائے حکومتی مشیر محمد علی شبیر راجیو گاندھی آڈیٹوریم خلیل واڑی نظام آباد میں اربن حلقہ اسمبلی سطح پر (171) غریب و مستحق لڑکیوں کو شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے تحت (1.71) کروڑ روپے مالیتی رقمی چیکس منعقدہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے تقسیم کئے
اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت ریاست بھر میں معاشی طور پر پریشان عوام کو دئیے گئے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے اس طرح خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے مختلف فلاحی اقدامات کررہی ہے اور کانگریس حکومت اقتدار پر آنے کے کچھ ہی عرصہ میں بے مثال کام کررہی ہے اس پروگرام سے اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائینا نے بھی مخاطب کیا
اس پروگرام میں نوڈا چیرمین کیشو وینو، کسان ویلفیئر کمیشن ممبر گڑگو گنگادھر،کانگریس قائدین شیکھر گوڑ،سٹی صدر کانگریس ببولی راما کرشنا، نرالا رتنا کر،ایم اے وحید، محمد سمیع الدین،شیخ جعفر حسین، ظفر حسین،مجاہد خان،شہران نعیم، سابقہ ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم،سابقہ یم یل سی آکولہ للیتا کانگریس و بی جے پی کارپوریٹرس و قائدین موجود تھے



