تلنگانہ

الیکشن کمیشن بی جے پی کی محاذی تنظیم بن گئی ہے –  وزیر پونم پربھاکر کا نظام آباد میں میڈیا سے خطاب

نظام آباد : یکم/ جولائی (اردو لیکس) مرکزی الیکشن کمیشن تلنگانہ ریاست بھر میں خصوصی طور پر ووٹر لسٹ میں (SIR) کے ذریعہ نظر ثانی کروا رہی ہے عوامی جمہوری طور پر کانگریس پارٹی اہلیت رکھنے والے ہر ایک ووٹر کے حق سے محروم نہ ہونے ہونے کیلئے کوشش کرتی رہے گی یہ بات ریاستی وزیر پونم پربھا کر اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر میڈیا سے مخاطب تھے کہا کہ الیکشن کمیشن بی یل اوز کا تقرر کرتے ہوئے گھر گھر ووٹرلسٹ کی نظر ثانی کر رہی ہے

 

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی ریاستوں میں کئے گئے (SIR) میں دھاندلیاں و بے ضابطگیاں کرتے ہوئے لاکھوں ووٹوں کا خارج کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے مخالف اور اپوزیشن پارٹیوں کو ملنے والے ووٹوں کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے ہدف کر دیا گیا ریاستی وزیر پونم پر ابھا کرنے کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے معاون بن کر کام کر رہی ہے ان حالات میں ہر ایک ووٹر چوکسی اختیار کرتے ہوئے دو عدد فوٹوز کے ساتھ (SIR) فارم کی خانہ پوری کریں اور اپنے حق ووٹ کے استعمال سے محروم نہ ہونے کے لئے اقدامات کریں

 

۔ریاستی وزیر پونم پر ابھا کرنے کہا کہ مرکزی وزیر گڈکری کا دورہ تلنگانہ بے فیض رہا گذشتہ 12 سالوں میں مرکزی بی جے پی حکومت تلنگانہ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اس موقع پر صدر ضلع کا نگریس ناگیش ریڈی،کوآپریٹیو بینک چیرمین ما نالا موہن ریڈی، رام بھوپال و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button