انٹر نیشنل

روزانہ 20 منٹ پیدل چلو اور انعام پاو۔ حکومت برطانیہ کا اعلان

نئی دہلی: برطانیہ کی حکومت آئندہ جنوری میں "موومنٹ 26.2” کے نام سے ایک خصوصی صحت پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں شریک افراد کو روزانہ کم از کم 20 منٹ پیدل چلنے کی ترغیب دی جائے گی۔برطانیہ کے وزیرِ

 

اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اگر کوئی شخص روزانہ 20 منٹ پیدل چلے تو وہ ایک ماہ میں تقریباً 26.2 میل کا فاصلہ طے کر لیتا ہے جو میراتھن دوڑ کے برابر سمجھا جاتا ہے۔برطانیہ کے قومی ادارۂ صحت کے چیف ایگزیکٹو سر جم میکی نے کہا

 

"ہم اس پروگرام ‘موومنٹ 26.2’ کا آغاز لوگوں کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔”جو افراد روزانہ 20 منٹ پیدل چلنے کا ہدف مسلسل پورا کریں گے انہیں انعامات اور رعایتی واؤچرز بھی دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button