جرائم و حادثات
شاہ آباد واقعہ۔6 افراد کا قاتل پکڑا گیا؟

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی شاہ آباد قتل واقعہ میں ملوث راج کمار کو پکڑ لئے جانے کا ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ راجکمار شاہ آباد کے مضافات میں پیدل چلتا ہوا جارہا تھا
اس کے ہاتھ میں جام تھا جسےوہ کھا رہا تھا ، اس نے سڑک پر ٹہر کر کچھ پتہ پوچھا اس دوران وہ وہاں سے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر پولیس ملازمین وہاں پہنچے اور پولیس کو دیکھتے ہی وہ فرارہورہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا اور ساتھ لے گئے۔
اس شخص کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تاہم پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ راج کمار اپنے اور متاثرہ کے خاندان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد
خودکشی کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا تھا اور پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔



