جرائم و حادثات

چیف منسٹر تلنگانہ کے گن مین کی موت۔ سدی پیٹ ضلع میں سڑک حادثہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ گجویل۔ پرگنیہ پور بلدیہ کے حدود میں رنگ روڈ کے قریب منگل کی رات رونما سڑک حادثہ میں چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے گن مین کو موت ہوگئی۔

 

متعلقہ سرکل انسپکٹر روی کمار کے مطابق آرے کرن (35) سال جو حیدرآباد کے آئی ایس ڈبلیو (انٹیلی جنس ونگ) میں ڈیوٹی پر تعینات بتائے جاتے ہیں کار میں جا رہے تھے۔ اس دوران پرگنیہ پور رنگ روڈ کے پاس ان کی کار پنکچر کی دکان کے سامنے کھڑے ایک ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

 

کار ڈرائیونگ کرنے والے کرن شدید طور پر زخمی ہوئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گجویل پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گجویل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ارکان خاندان کے حوالے کردی گئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے گن مین تھے۔ سڑک حادثے میں پولیس کانسٹبل کی موت پر پولیس عہدہ داران نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button