سکسیس اسکول کے خلاف کاروائی کی جائے: بنڈی سنجے

حیدرآباد: مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے نے سعید آباد کے سکسیس پرائیویٹ اسکول میں ہندو طالب علم کو مبینہ طور پر کلمہ اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا ہوم ورک دیے جانے کے معاملے پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں بنڈی سنجے نے کہا کہ ہندو ثقافت پر زبردستی حملہ کیا جا رہا ہے اور ہندو طلبہ کو کلمہ اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی ہدایت دینا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکسیس اسکول کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
اور کہا کہ پورے معاشرے کو اس واقعے کی متفقہ طور پر مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس معاملے پر خود کو سیکولر کہنے والی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو تمام ہندو طلبہ کے لیے تلک لازمی کیا جائے گا۔
ان کے مطابق بی جے پی حکومت ہندو ثقافت اور روایات کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گی۔



