چھاترون کی گونج” پروگرام میں کانگریس قائدین کا نیٹ پرچہ لیک کے خلاف مظاہرہ

وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز سریدھر بابو اور تلنگانہ وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی اور رکن اسمبلی مل ریڈی رنگا ریڈی نے نیٹ امتحان کے پرچہ لیک معاملے کے خلاف آج تلنگانہ یوتھ کانگریس کے زیرِ اہتمام رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں واقع مہاتما جیوتی با پھولے گروکل کالج میں منعقدہ "چھاترون کی گونج” پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سریدھر بابو نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک معاملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے مرکزی حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔
اب بھی وقت ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) میں اصلاحات کرے، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کرے اور نیٹ پرچہ لیک معاملے کی کسی آزاد اور غیر جانبدار ایجنسی سے تحقیقات کرائے۔
اس کے ساتھ ہی اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تفصیلی بحث بھی کرائی جائے تاکہ ملک کے کروڑوں طلبہ کے مستقبل سے جڑے اس مسئلے پر جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سید عظمت اللہ حسینی نے پیپر لیک معاملہ میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندرا پردھان کے استعفی کا مطالبہ کیا .




