"جو ڈر گیا، وہ مر گیا”… سوشل میڈیا پر ٹرول کے درمیان سلمان خان کا پوسٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے تعلیمی نظام اور طلبہ کے احتجاج کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے طلبہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ اب انہوں نے ایک نئی پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
سلمان خان نے جم میں ورزش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا”سلمان خان ڈر گیا۔۔۔ ہُمم، جو ڈر گیا وہ مر گیا۔”اس مختصر مگر پراسرار پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آ گیا اور مداح اس پوسٹ کے مختلف مطلب نکالنے لگے۔
اس سے قبل سلمان خان نے ملک بھر میں جاری طلبہ کے احتجاج کے تناظر میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں طلبہ کے لیے افسوس ہے اور پرچہ لیک جیسے معاملات نہایت سنگین ہیں۔ اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ہوئی جہاں اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور ہزاروں تبصرے اور لائکس موصول ہوئے۔
بعد ازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں طلبہ سے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کی جبکہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک کو ہڑتال ختم کرکے کھانا کھانے کا مشورہ دیا۔ اس پوسٹ میں سلمان خان نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں پرچہ لیک کے مقدمات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی بات کی گئی تھی۔
اب ان کی تازہ پوسٹ جس میں انہوں نے لکھا "جو ڈر گیا وہ مر گیا”، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان کی پوسٹ پر صرف "بھائی” لکھ کر تبصرہ کیا۔ دیگر صارفین نے بھی مختلف انداز میں ردِعمل دیا، جن میں چند نمایاں تبصرے یہ تھے "بھائی کو کم مت سمجھنا۔”
"بھائی کا رعب ہی الگ ہے۔”
"سلمان خان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔”
"آپ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر بہت سے لوگ گھبرا گئے ہوں گے۔”
"اسی لیے دنیا انہیں بھائی جان کہتی ہے۔”
کام کے محاذ پر سلمان خان جلد ہی گلوان ویلی کے پس منظر پر مبنی فلم "ماتر بھومی” میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی بھارت کے فلم سازوں کے ساتھ فلم SVC63 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ نین تارا مرکزی کردار ادا کریں گی۔ توقع ہے کہ یہ فلم آئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔



