تلنگانہ

اگلے 36 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض اضلاع میں شدید سے شدید بارش۔ حالات سنگین ہونے کا خطرہ

حیدرآباد: شمال مغربی خلیجِ بنگال میں بننے والے شدید کم دباؤ کے باعث شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گزشتہ 20 گھنٹوں سے شدید سے انتہائی شدید بارش ہو رہی ہیں۔

 

فی الحال یہ شدید موسمی نظام تلنگانہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔تلنگانہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس کے اثر سے ریاست میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران انتہائی شدید سے شدید بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر 29 اور 30 جولائی کو شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں حالات انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں 300 ملی میٹر سے 450 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پنک الرٹ کے تحت آنے والے اضلاع کے عوام کو فوری طور پر محتاط رہنے اور ضلعی انتظامیہ سے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

دوسری جانب وسطی، مغربی اور مشرقی تلنگانہ کے علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں ہلکی سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔حیدرآباد شہر میں ہلکی سے اوسط بارش کے ساتھ پورے دن بادل چھائے رہنے اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ نے بتایا کہ ناگرکرنول، ونپرتی اور نلگنڈہ جیسے جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں صرف معمولی بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔انتہائی خطرناک صورتحال والے شمالی تلنگانہ کے اضلاع کے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہنگامی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

 

نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button