جرائم و حادثات

رقم گننے کے بہانے شاطر دھوکہ دہی”باپ بیٹی دونوں کو باتوں میں الجھا کر 15 ہزار روپے لے اڑے

“رقم گننے کے بہانے شاطر دھوکہ دہی”باپ بیٹی دونوں کو باتوں میں الجھا کر 15 ہزار روپے لے اڑے

 

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): رقم گن کر دینے کے بہانے باپ بیٹی دونوں کو باتوں میں الجھا کر 15 ہزار روپے لے جانے کا واقعہ کاماریڈی کے ودیا نگر سائی بابا مندر روڈ پر واقع اندرا نگر ایس بی آئی برانچ کے قریب منگل کی دوپہر پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق پالونچہ منڈل کے واڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والی چنتاکندی پوجا اپنے والد کے ہمراہ ایس بی آئی بینک پہنچیں اور 50 ہزار روپے رقم نکلوائی۔ بینک سے باہر آنے کے بعد وہ رقم گن رہے تھے کہ دو نامعلوم افراد ان کے قریب پہنچے اور کہا کہ وہ رقم گن کر دے دیتے ہیں،

 

اس سے غلطی کا امکان نہیں رہے گا۔ان کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے باپ بیٹی نے رقم ان کے حوالے کردی۔ ملزمین نے رقم گننے کا ڈرامہ کرتے ہوئے بڑی چالاکی سے 15 ہزار روپے اپنے پاس چھپا لیے اور باقی 35 ہزار روپے باپ بیٹی کے حوالے کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔بعد میں رقم دوبارہ گننے پر 15 ہزار روپے کم پائے گئے، جس پر متاثرین کو دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ انہوں نے فوری طور پر کاماریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے بینک کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ پولیس نامعلوم ملزمین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button