تلنگانہ

جگتیال ضلع میں موسلا دھار بارش، آج جمعرات کو تمام اسکولوں کو تعطیل کا اعلان

جگتیال: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں مسلسل ہو رہی موسلا دھار بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعرات 30 جولائی کو تمام سرکاری، امدادی اور خانگی اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ضلع تعلیمی افسر (ڈی ای او) رامو نے بتایا کہ یہ فیصلہ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج کی تعطیل کے بدلے آئندہ دوسرے ہفتہ کو ورکنگ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام تربیتی پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

 

ادھر شدید بارش کے پیش نظر ضلعی حکام نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بارش کے دوران درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button