تلنگانہ

تلنگانہ کے 12 اضلاع میں آج شدید سے انتہائی شدید بارش کا انتباہ – محکمہ موسمیات کا اورنج الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آج تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار سے انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست کے شمالی اضلاع میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے منچریال، کریم نگر، راجنا سرسلہ، پداپلی، بھوپال پلی، ملگو، جگتیال، آصف آباد، عادل آباد، نرمل، نظام آباد اور سدی پیٹ اضلاع کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جہاں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

اس کے علاوہ سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، وقار آباد اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد شہر میں بھی آج وقفہ وقفہ کے بجائے مسلسل بارش ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button