اسپشل اسٹوری

ماں کے سامنے موت یا اولاد کا امتحان ؟ خاتون نے چنی موت۔اپنی جان دے کر دیا بچہ کو جنم

حیدرآباد۔ ایک ماں نے اپنی جان سے بڑھ کر ہونے والے بچہ کی زندگی کو ترجیح دی، ماں کی محبت کا یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے مارکاپورم ضلع کے کے کاکرلا گاؤں میں دیکھنے میں آیا جس نے تمام کو اشکبار کر دیا۔

 

آشا ورکر کے طور پر خدمات انجام دینے والی 40 سالہ لیلا نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو دنیا میں لانے کو ترجیح دی اور خود اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔نے خاندانی مالی مشکلات کے باعث کافی تاخیر سے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ شادی کے کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد نہ ہونے سے خاندان پریشان تھا

 

لیکن حال ہی میں خاتون کے حاملہ ہونے کی خبر سے پورے گھر میں خوشیوںکی لہر دوڑ گئی۔اسی دوران ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ لیلام کو دل کی سنگین بیماری ہے اور حمل جاری رکھنا ان کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بعد ازاں اسپتال میں علاج کے دوران ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے کچھ اطمینان کا اظہار کیا۔

 

حمل کے آخری مہینوں میں ایک بار پھر اس کی طبیعت بگڑ گئی جس پر ارکان خاندان اسے تروپتی کے ایک خانگی میڈیکل کالج لے گئے وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں کو بچانا ممکن نہیں دونوں میں سے صرف ایک کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

 

یہ سن کر لیلا نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے بچے کو بچانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس نے اپنے شوہر سے آپریشن کی رضامندی کے فارم پر دستخط کروائے جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کیا اور ایک صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا

 

اپنے لختِ جگر کو ایک نظر دیکھنے سے پہلے ہی لیلا اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button