تلنگانہ
راشن کارڈ ای کے وائی سی نہ کروانے والوں کیلئے ضروری اطلاع

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے راشن کارڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے ای۔کے وائی سی مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے چونکہ آج آخری تاریخ تھی
اس لیے محکمہ سیول سپلائز نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ مہلت 31 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔محکمہ کے حکام نے واضح کیا تھا کہ اگر ای۔کے وائی سی مکمل نہ کی گئی تو مستحقین کو راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے
جس کی وجہ سے راشن کارڈ رکھنے والوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔اس صورتحال میں حکومت کے اس اعلان نے ان مستحقین کو بڑی راحت فراہم کی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی ای۔کے وائی سی مکمل نہیں کی۔
حکام کے مطابق یکم اگست سے 31 اگست کے دوران تین ماہ کا راشن ایک ہی بار تقسیم کیا جائے گا۔



