تلنگانہ
تارک راما راو حاضر عدالت

حیدرآباد: سابق وزیر اور بی آر ایس کے لیڈر کے ٹی آر جمعہ کے روز حیدرآباد کی نامپلی عدالت میں حاضر ہوئے۔
فارمولا ای کار ریس کیس میں پہلے ملزم کی حیثیت سے نامزد کے ٹی آر اے سی بی کی عدالت میں حاضر ہوئے۔اس مقدمے میں اے سی بی پہلے ہی چارج شیٹ عدالت میں داخل کر چکی ہے۔
اسی کیس میں دوسرے ملزم آئی اے ایس افسر اروند کمار اور تیسرے ملزم سابق چیف انجینئر بی ایل این ریڈی بھی پہلی بار عدالت میں سماعت کے لیے سمن کی تعمیل کرتے ہوئے
پیش ہوں گے اور اپنے سمن عدالت میں جمع کروائیں گے۔



