جرائم و حادثات

دوست کے گھر میں گانجہ رکھ کر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش، کریم نگر میں پولیس کانسٹیبل معطل

کریم نگر: اپنے دوست کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے کریم نگر کے ایگل ونگ کے کانسٹیبل ناگا راجو کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی گئی ہے۔

 

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک شخص کے گھر میں خود گانجہ رکھ کر اسے پولیس کے ذریعے گرفتار کروانے کی کوشش کی۔ واقعہ بے نقاب ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے کانسٹیبل ناگا راجو کو معطل کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ناگا راجو نے اپنے دوست کو ایک مقدمے میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کے تحت اس نے خفیہ طور پر اس کے گھر میں گانجے کے پیکٹ رکھ دیے۔

 

بعد ازاں اس نے اپنے ساتھی ملازمین کو اطلاع دے کر وہاں پولیس سے دھاوا کروایا۔تاہم تلاشی اور تحقیقات کے دوران متاثرہ شخص کے رویے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر پولیس کو شک ہوا جس کے بعد مزید گہرائی سے تفتیش کی گئی۔

 

مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ گانجہ خود کانسٹیبل ناگا راجو نے ہی وہاں رکھا تھا۔قانون و امن کی حفاظت کی ذمہ داری رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے اس قسم کی

 

غیر قانونی حرکت پر ڈی جی پی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر ناگا راجو کو اس کی معطل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button