تلنگانہ
حیدرآباد میں ادرک لہسن کی تیاری کے یونٹ پر دھاوا ۔ سڑا ہوا پیسٹ تلف

حیدرآباد ۔ ایچ-فاسٹ کی ٹیم نے ایم/ایس سہارا اینڈ چارمینار جنجر گارلک پیسٹ واقع مغل کا نالہ پر دھاوا کیا۔ حکام کے مطابق معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ یونٹ میں انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں ادرک-لہسن کا پیسٹ تیار کیا جا رہا تھا۔
کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسر کی نگرانی میں تقریباً 650 کلوگرام ادرک لہسن کا پیسٹ جس کی مالیت تقریباً 52 ہزار روپے تھی تلف کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی حکام نے یونٹ کے مالک کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006
کی تمام دفعات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔



