جنرل نیوز

نظام آباد و بھینسہ کے اردو صحافیوں کی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات،

نظام آباد و بھینسہ اردو صحافیوں کی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات،

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے کامیاب نمائندگی پر تہنیت،

 

نظام آباد ،یکم اگست (اردو لیکس) تلنگانہ کی عوام کو راحت فراہم کرنے کے مقصد کے تحت ریاستی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کامیاب نمائندگی کے ذریعے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی اجرائی کو یقینی بنانے پر نظام آباد و بھینسہ اردو صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے حیدرآباد میں حکومت تلنگانہ کے مشیر جناب محمد علی شبیر سے انکی قیام گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی،

 

اس موقع پر ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز اشفاق احمد خان پاپا نے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام بالخصوص غریب و پسماندہ طبقات کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی اجرائی و سہولت سے سرکاری و خانگی خدمات و دیگر فلاحی اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، تلنگانہ ریاستی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں اس تاریخی اقدام کو حکومت کا ایک مثبت قدم قرار دیا اور حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی عوامی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

 

، اس موقع پر سینئر صحافی ، ایم اے ماجد ، مولانا حافظ محمد عبدالقدیر حسامی، سینئر صحافی ساجداختر، ایم اے حمید منیجنگ ڈائریکٹر سٹی ہاسپٹل نظام آباد، سید جاوید ساحل، شکیل، پرویز بھینسہ و دیگر صحافی موجود بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button