جرائم و حادثات

شوہر نے ہاتھ پاوں باندھ کر بیوی کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں سنسنی خیز واردات

ہنمکنڈہ: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ شہر کے یادو نگر علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یادو نگر کے رہائشی انیل نے اپنی 31 سالہ بیوی رجیتا کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

 

یہ واقعہ ہفتہ کی رات کاکتیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔کاکتیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق انیل اور رجیتا نے تقریباً چھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔

 

گزشتہ کچھ عرصے سے میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے اور اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ہفتہ کی رات بھی دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسی دوران انیل نے مبینہ طور پر رجیتا کے ہاتھ پاؤں باندھے اور پھر گلا کاٹ کر انتہائی سفاکانہ انداز میں قتل کر دیا۔

 

اطلاع ملتے ہی کاکتیہ یونیورسٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کیے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں

 

کہ آیا یہ قتل صرف خاندانی جھگڑوں کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button