بھوکے چوروں آملیٹ بنا کر کھایا پیٹ بھر کھانا اور پھر کی چوری

جے پور: راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چوروں نے واردات سے پہلے گھر کے کچن میں موجود انڈوں سے آملیٹ بنا کر کھایا اور اس کے بعد قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گھر کے مالک ہرجیت سنگھ کینسر کے علاج کے لیے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ممبئی گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران جمعہ کی رات نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور سیدھے باورچی خانے کا رخ کیا۔چوروں نے کچن میں موجود ایک درجن سے زائد انڈوں سے آملیٹ تیار کیا، پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور پھر پورے گھر کی تلاشی لی۔
بعد ازاں وہ زیورات، نقد رقم اور ایک قیمتی ٹی وی چرا کر فرار ہو گئے۔ہفتہ کی صبح مقامی افراد نے گھر کا ٹوٹا ہوا قفل دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ چونکہ متاثرہ خاندان اس وقت ممبئی میں موجود ہے، اس لیے چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت
کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔



