مبارکباد
ٹی یو ڈبلیو جے ایف ایوارڈ: چیف ایڈیٹر اعتماد برہان الدین اویسی کی سید بلال احمد نوید اور حافظ ایم اے قیوم کو مبارکباد

چیف ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب برہان الدین اویسی نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے روزنامہ اعتماد کے سینئر سب ایڈیٹر سید بلال احمد نوید اور میدک کے نمائندہ حافظ ایم قیوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سید بلال احمد نوید اور حافظ ایم قیوم نے چیف ایڈیٹر جناب برہان الدین اویسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں صحافیوں کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز روزنامہ اعتماد کے لیے باعثِ فخر ہے
اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی جذبے اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پر روزنامہ اعتماد کے محمد مطہر الدین، اسد علی، اضلاع کے رپورٹرس فضل بیگ اور دیگر اسٹاف ارکان بھی موجود تھے۔






