نیشنل
بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں پرشانت کشور کی شاندار جیت، 20 ہزار ووٹوں کی اکثریت

بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں پرشانت کشور کی شاندار جیت، 20 ہزار ووٹوں کی برتری
انتخابی حکمت عملی ساز اور جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے بہار کے بی جے پی کے مضبوط گڑھ بانکی پور اسمبلی حلقہ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار نیرج کمار کو تقریباً 20 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
یہ نشست پہلے بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کے پاس تھی، جو 2006 سے مسلسل یہاں کامیاب ہوتے رہے۔ تاہم، قومی صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر راجیہ سبھا کی رکنیت اختیار کی
، جس کے باعث یہ نشست خالی ہوئی۔ اس خالی نشست پر 30 جولائی کو ضمنی انتخاب ہوا تھا، جس کے نتائج میں پرشانت کشور نے تاریخی کامیابی درج کرائی۔



