جنرل نیوز

محفل اصناف سخن گوئی کے تحت ”آزادئ ہند اور حب الوطنی پر مبنی نغمے“پروگرام

حیدرآباد۔(راست)انجمن ریختہ گویاں حیدرآباد کے زیراہتمام روزنامہ منصف کے اشتراک سے یوم آزادی کے ضمن میں 9/اگست بروز اتوار صبح 11 بجے تا2 بجے دن خان لطیف خان اسٹیٹ گراؤنڈفلور حیدرآباد میں محفل اصناف سخن گوئی کے تحت ”آزادی ہند اور حب الوطنی پر مبنی نغمے“ پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

 

ہندوستان کی آزادی میں حب الوطنی پر مبنی نغموں کا کردار پر مشاہیر اردو اظہار خیال فرمائیں گے اور انجمن کے اراکین مختلف نغمے تحت اور ترنم سے سنائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء اور ادبی ذوق رکھنے والے شرکاء کو بھی نغمے گانے اور تحت میں پڑھنے کی اجازت رہے گی۔

 

محفل کی صدارت اور باوقار مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور، جناب محمد عبدالجلیل، جناب ایم اے ماجد، جناب ہمایوں مرزا، جناب ابومسعود عبدالغنی، جناب کے این واصف، مولانا مظفر علی صوفی، جناب صوفی سلطان شطاری، جناب جے ایس افتخار، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین، محترمہ شبینہ فرشوری، محترمہ جسوین جے رتھ اور دوسرے شرکت کریں گے۔

 

اراکین انجمن پروفیسر حمیرہ سعید، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، محترمہ رفیعہ نوشین، ڈاکٹر روبینہ شبنم، ڈاکٹر ثمینہ بیگم، محترمہ صائمہ متین، جناب لطیف الدین لطیف، جناب جاوید محی الدین، جناب واجد محی الدین مختلف گیت، نغمے اور ترانے پیش کریں گے۔

 

خصوصی مدعوین میں جناب سیف الدین، جناب حفیظ حکیم، جناب سید ابراہیم کفیل، جناب ظہورالدین، ڈاکٹر لئیقہ پروین، محترمہ زبیدہ، محترمہ اصغری بانو، ڈاکٹر حمیدہ بیگم، ڈاکٹر معین امر بمبو، محترمہ عذرا سلطانہ، جناب ابوعمرصدیقی،جناب حسام الدین ریاض اور دوسرے شامل رہیں گے۔

 

داعی محفل ڈاکٹر جاوید کمال اور معاون سید مجیب اللہ حسینی نے اردو دوست حضرات، شعراء طلباء اور بہی خواہان اردو سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button