تلنگانہ

تلنگانہ میں نئی پنشن کے لئے آج سے درخواستیں، 15 اگست سے منظوری

تلنگانہ حکومت نے نئی پنشن کے منتظر مستحق افراد کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’چئیوتھ‘ اسکیم کے تحت نئی پنشن کے لئے آج سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ درخواست دینے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ مستحق غریب، بزرگ، بیوائیں، معذور، تنہا خواتین اور دیگر اہل افراد آن لائن یا متعلقہ منڈل و میونسپل دفاتر میں کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں۔

 

حکومت نے یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست سے نئے مستحقین کو پنشن منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بیواؤں، تنہا خواتین، معذور افراد اور انتہائی غریب افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

 

حکام کے مطابق پہلے موصول ہونے والی درخواستوں کی فیلڈ سطح پر جانچ جاری ہے اور نااہل افراد کو خارج کرکے شفاف طریقے سے مستحقین کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ حکومت کے اس اعلان سے ریاست بھر میں نئی پنشن کے منتظر لاکھوں افراد کو بڑی راحت ملی ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button