جرائم و حادثات

بی آر ایس لیڈر پائلٹ روہت ریڈی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

حیدرآباد: چیک باؤنس کیس میں شہر کی ایک عدالت نے بی آر ایس لیڈر پائلٹ روہت ریڈی کو قصوروار قرار دیا ہے۔ روہت ریڈی کی جانب سے 34.23 لاکھ روپے کا چیک جاری کیا گیا تھا

 

تاہم ان کے بینک اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث چیک باؤنس ہوگیا۔عدالت نے کہا کہ روہت ریڈی اس معاملے میں اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد چیک باؤنس کیس میں انہیں قصوروار قرار دے دیا گیا۔

 

فیصلے کے وقت روہت ریڈی عدالت میں موجود نہیں تھ، جس پر عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ روہت ریڈی کے عدالت میں حاضر ہونے کے بعد ہی ان کی سزا کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button