جرائم و حادثات

سوتن کے قتل کے بعد خاتون کی خودکشی۔ تلنگانہ کے ضلع کرمرم بھیم میں واقعہ

حیدرآباد: خاندانی تنازع کے باعث دو خواتین کی جان چلی گئی۔ حال ہی میں دو سوتنوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پہلی بیوی کے حملے میں دوسری بیوی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ تازہ واقعے میں پہلی بیوی نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

 

یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے وانکیڈی منڈل کے سونپور میں پیش آیا۔
مقامی افراد کے مطابق گاؤں کے رہنے والے اترم کنّو کی دو بیویاں تھیں ، پہلی بیوی رام بائی اور دوسری بیوی ساکرو بائی بتائی گئی ہیں۔ 5 اگست کو دونوں سوتنوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

 

اس دوران غصے میں آکر رام بائی نے ساکرو بائی پر لکڑی سے حملہ کردیا۔ شدید زخمی ساکرو بائی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران جمعہ کو اس کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد خوف زدہ رام بائی گھر چھوڑ کر فرار ہوگئی اور گاؤں سے دور ایک کھیت میں چھپ گئی۔

 

جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے تو وہ شدید خوف میں مبتلا ہوگئی۔ ہفتہ کی دوپہر اس نے کھیت میں ہی مبینہ طور پر جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button