تلنگانہ

مرکزی میلاد جلوس کے لئے کمشنر پولیس اور کمشنر جی ایچ ایم سی سے ملاقات  – مجلسی ارکان مقننہ کی ہمراہ کمیٹی کے وفد کی تفصیلی نمائندگی 

مرکزی میلاد جلوس کے لئے کمشنر پولیس اور کمشنر جی ایچ ایم سی سے ملاقات 

مجلسی ارکان مقننہ کی ہمراہ کمیٹی کے وفد کی تفصیلی نمائندگی 

حیدرآباد 11 اگست (پریس نوٹ) مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کے عہدیدار اور اراکین نے مجلسی ارکان اسمبلی کے ہمراہ آج کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے شہر حیدرآباد میں مرکزی میلاد جلوس کے دوران انتظامات کے لیے تفصیلی نمائندگی کی۔ اسی طرح مرکزی میلاد جلوس کی اجازت اور پولیس بندوبست کے لیے کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار آئی پی ایس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھی کمیٹی کا مکتوب حوالے کیا گیا۔

 

مجلس کے رکن اسمبلی ملک پیٹ جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ اور رکن اسمبلی کاروان جناب کوثر محی الدین کے ہمراہ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے وفد نے کمشنر جی ایچ ایم سی سے تفصیلی نمائندگی کی۔ کمیٹی کے صدر مولانا سید غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، جوائنٹ سکریٹری مولانا سید سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، جوائنٹ کنوینر مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، معتمد تشہیری کمیٹی مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، کمیٹی کے رکن مولانا شیخ فرید الدین زاہد چشتی موجود تھے

 

۔ شہر حیدرآباد میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تاریخی مکہ مسجد سے مرکزی میلاد جلوس نکالا جائے گا۔ اس ضمن میں صفائی، سجاوٹ، خیرمقدمی اسٹیجس اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں توجہ دلائی گئی۔ اس پر کمشنر جی ایچ ایم سی نے‌متعلقہ عہدیداروں کو پابند کرنے اور ضروری اقدامات کا تیقن دیا۔

 

کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے کمیٹی کے وفد کو تیقن دیا کہ مرکزی میلاد جلوس کے انتظامات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ پولیس بندوبست کو مؤثر بنایا جائے گا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حیدرآباد سٹی پولیس کے ماتحت عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دینے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button