جنرل نیوز

مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو مشعلِ راہ بنائیں، ملک کی خدمت کریں: ایس پی ڈاکٹر وینیت

مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو مشعلِ راہ بنائیں، ملک کی خدمت کریں: ایس پی ڈاکٹر وینیت

 

نارائن پیٹ، 15 اگست (اردو لیکس): 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت IPS نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کے عوام، پولیس افسران اور ملازمین کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

 

ایس پی نے کہا کہ مجاہدینِ آزادی کی عظیم قربانیوں کے باعث آج ملک کے عوام آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔ نوجوان ان کے نظریات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک کی ترقی اور خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فرائض دیانت داری، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت دی۔ عوام کے مسائل کو ہمدردی سے سن کر فوری قانونی مدد فراہم کرنے اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

 

ایس پی نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، بالخصوص سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے جدید پولیسنگ طریقوں سے واقفیت حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

 

تقریب میں ایڈیشنل ایس پی محمد ریاض الحق، ڈی ایس پی نلّاپو لنگیا، آر آئیز نرسمہا، وجے بھاسکر، ایس آئیز، ڈی پی او عملہ اور دیگر پولیس افسران و ملازمین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button