نیشنل

سونے کی قیمتوں میں کمی پر مودی کا اہم بیان

نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ان کی اپیل پر ملک کے لوگوں نے سونا خریدنا روک دیا تھا جس کے نتیجے میں اب سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

 

ان کے مطابق ان کی بات ماننے سے عوام اپنا پیسہ بچانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اگر ضرورت نہ ہو تو ایک سال تک سونا نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے مشورے پر عمل کیا وہ خوش ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ اس مشورے سے ان کے پیسے کی بچت ہوئی ہے۔

 

وزیرِاعظم مودی نے یہ بات لکھنؤ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیرِاعظم مودی نے کہا’’چند ماہ قبل میں نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اگر ضرورت نہ ہو تو ایک سال تک سونا خریدنے سے گریز کریں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی وہی روایت آج بھی برقرار ہے جس کے تحت انہوں نے ماضی میں لال بہادر شاستری کی اس اپیل پر عمل کیا تھا

 

کہ دن میں ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے میری جیسی ایک عام شخصیت کی اپیل کو اہمیت دی اور سونے کی خریداری کم کر دی۔ اب اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button