سید عظمت اللہ حسینی کو اے آئی سی سی سکریٹری انچارج کرناٹک نامزد کیے جانے پر حافظ ابراہیم الدین انصاری کی مبارکباد

حیدرآباد، 20 نومبر (اردو لیکس ): تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین سید عظمت اللہ حسینی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کا سکریٹری انچارج ریاست کرناٹک نامزد کیے جانے پر ضلع نرمل کی معروف شخصیت حافظ ابراہیم الدین انصاری، متولی مامڑہ و پونکل نے ان کے دفتر وقف بورڈ پہنچ کر ملاقات کی
اور انہیں اس اہم ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حافظ ابراہیم الدین انصاری نے سید عظمت اللہ حسینی کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کی مختلف ریاستوں کے لیے سکریٹریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سید عظمت اللہ حسینی
کو پڑوسی ریاست کرناٹک کا انچارج سکریٹری مقرر کیا گیا۔ اس سلسلے میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ کے۔ سی۔ وینوگوپال نے باضابطہ احکامات جاری کیے۔



