جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں یومِ آزادی پر سرکاری ملازم ارون کمار کی تہنیت

نارائن پیٹ میں یومِ آزادی پر سرکاری ملازم ارون کمار کی تہنیت

 

نارائن پیٹ، 15 اگست (اردو لیکس): نارائن پیٹ کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ہفتہ کو منعقدہ 80ویں یومِ آزادی تقریب کے موقع پر محکمہ سول سپلائز کے ضلعی دفتر میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ارون کمار کو بہترین اور ذمہ دارانہ سرکاری خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔

 

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے امورِ حیوانات، ڈیری ڈیولپمنٹ، فشریز، اسپورٹس و یوتھ سروسز ڈاکٹر واکیتی سری ہری اور ضلع کلکٹر سی ایچ پریانکا نے ارون کمار کو توصیفی سند پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔

 

وزیر اور ضلع کلکٹر نے ان کی فرض شناسی، محنت اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button