جگتیال میں ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیر اہتمام جشن آزادی کا عظیم الشان مشاعرہ۔

جگتیال میں ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیر اہتمام جشن آزادی کا عظیم الشان مشاعرہ۔
جگتیال ۔ ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے آج 15/اگست بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند ایک عظیم الشان مشاعرہ بضمن یوم جشن آزادی ہند منعقد کیا گیا۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب محمد امین الدین صاحب صدر ادارہ نےکی
جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ، جناب قاضی مقصود علی متین صاحب صدر قاضی ڈویزن جگتیال اور لائق علی وارثی صاحب موظف پرنسپل کریمنگر و معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے شرکت کی اور اعزازی مہمانان جناب ریاض خان صاحب سابقہ صدر ملت اسلامیہ۔ جناب بسم اللہ خان صاحب سابقہ صدر جامع مسجد، جناب آصف خان صاحب، جناب صلاح الدین منا صاحب، جناب رضی الدین صاحب، جناب محمد عبدالرحمن کمال صاحب۔ نے شرکت فرمائی ۔
مشاعرہ میں مہمان شعراء اکرام جناب امجد سلیم امجد صاحب، جناب مہیمن راحیل صاحب ، جناب لائق علی وارثی صاحب (کریمنگر )معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ، جناب اظہر کورٹلوی صاحب، محمد شجیع الدین شجیع صاحب، جبکہ مقامی شعراء جناب بشیر لہری جگتیال ، محمد شعیب الحق طالب، اور طنزو مزاح کے نامور مقامی شاعر جناب ٹپیکل جگتیالی نے بھی اپنے کلام سے محظوظ فرمایا۔ مشاعرہ کا آغاز قرآت کلام پاک معہ ترجمہ سے ہوا جبکہ اختتام سے قبل جماعت اسلامی ہند کی جانب سے دی جانیوالی پولیس رکرئوٹمنٹ ٹریننگ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔
اس موقع پر حاضرین اور ذمہ داران ملت نے جماعت اسلامی کے اس اہم اقدام کی بھر پور ستائشی کی۔ مشاعرے میں جناب محمد عبدالقدیر صاحب معاون امیر مقامی۔ جناب سید سمیع الرحمن صاحب، جناب تحسین الدین صاحب، جناب سلیم الدین صاحب، جناب خطیب الدین صاحب خواجہ صلاح الدین، خلیل عباسی، موجود تھےافتخار علی زبیر شریک معتمد و منیب الحق عامر نے مشاعرہ کے انتظامات انجام دیے۔ صدر مشاعرہ کے شکریہ پر محفل کا اختتام ہوا۔



