حیدرآباد بالا پور قتل واقعہ۔ شادی کیلئے دباو پر قتل کا انکشاف

حیدرآباد: بالا پور کے علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ کو شادی کے لیے اصرار کرنے پر بیدردی سے قتل کر دیا۔
آدی بٹلہ کے اے سی پی پردیپ کمار ریڈی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بالا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بسم اللہ کالونی کا احمد سلام (عمر 21 سال) ایک فنکشن ہال میں کام کرتا ہے۔ بہار سے تعلق رکھنے والی ریحانہ (عمر 21 سال) بھی اسی فنکشن ہال میں کام کرتی تھی۔
دونوں کے درمیان دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور وہ ایک ہی مکان میں لیو اِن ریلیشن شپ میں رہنے لگے تھے۔پچھلے کچھ دنوں سےریحانہ احمد سلام پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
کل رات بھی دونوں کے درمیان شدید تکرار ہوئی غصے میں آ کر احمد سلام نے چاقو سے پے در پے وار کرکے لڑکی کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد نعش تھیلے میں باندھ دیا اور ٹھکاے لگانے کی کوشش میں تھا۔


