جرائم و حادثات

کرنول سے حیدرآباد آنے والی بس کو محبوب نگر ضلع میں لاری کی ٹکر

محبوب نگر: رہاست تلنگانہ ضلع محبوب نگر میں آر ٹی سی بس کو پیچھے سے لاری نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

 

یہ حادثہ پیر کی علی الصبح پیش آیا۔پولیس کے مطابق کرنول سے حیدرآباد جانے والی گدوال بس ڈپو کی آر ٹی سی بس کو اسی سمت میں آنے والی ایک لاری نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button