جرائم و حادثات

حیدراباد کے پرانے شہر میں نوجوان لڑکی کا قتل – نعش ٹھیلہ میں ڈال کر عاشق فرار

حیدرآباد کے شاہین نگر کی بسم اللہ کالونی میں اتوار 16 اگست کی شب جھگڑے کے بعد ایک 21 سالہ خاتون کو اس کے عاشق نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت ریحانہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے،

 

جو بہار کی رہنے والی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے بہار ہی کے رہنے والا سلام عالم کے ساتھ بسم اللہ کالونی میں رہ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شب دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ بحث کے دوران سلام نے مبینہ طور پر غصے میں آکر ریحانہ پر چاقو سے حملہ کردیا،

 

جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد سلام نے مبینہ طور پر خاتون کی لاش کو ایک تھیلے میں ڈال کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔ اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے قتل کے حالات کا جائزہ لیا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار سلام کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button