جرائم و حادثات
ایک سال تک تعلقات پھر شادی سے انکار۔ حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ بسر کی
اسے ہراساں کیا اور اس پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق کریم نگر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی ایونٹ ڈانسر کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کی ملاقات 28 سالہ منوج نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔
منوج نے اسے شادی کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد لڑکی نے اس کی شادی کی تجویز کو قبول کر لیا تھا۔اس دوران دونوں نے یوسف گوڑہ میں ایک سال ساتھ گزارا۔
اس عرصے کے دوران منوج نے کئی بار اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ جب لڑکی نے دیگر لڑکیوں کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو وہ جھگڑا کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر حملہ بھی کرتا تھا۔
متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



