جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی گھی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب، 25.5 ٹن گھی ضبط

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں نقلی گھی تیار کرنے اور فروخت کرنے والے مراکز پر H-FAST اور محکمہ فوڈ سیفٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔ حکام نے 139 مراکز کی تلاشی لی، جن میں 39 گھی تیار کرنے والے اور 91 فروختی مراکز شامل ہیں۔

 

کارروائی کے دوران ناقص اشیا اور خطرناک کیمیکلز سے نقلی گھی تیار کرنے کا انکشاف ہوا۔ خالص دیسی گھی کے نام پر پرکشش پیکنگ اور برانڈنگ کے ذریعے اسے فروخت کیا جارہا تھا۔

 

حکام نے 25.5 ٹن نقلی گھی، 8.7 ٹن کریم، 1,200 لیٹر پام آئل، 600 لیٹر ڈالڈا، نقلی گھی کے 6 فلیور بوتلیں اور 30 کلو اسٹارچ ضبط کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ نقلی گھی تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں میں ڈیری شاپس، ہوٹلس، ٹفن سنٹرس، کیٹررس اور آیورویدک دواخانوں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button