تلنگانہ

کینیا کرکٹ لیگ کے لیے منتخب محبوب نگر کے کھلاڑی محمد عدنان الدین کو ایم ایس آر فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی امداد

کینیا کرکٹ لیگ کے لیے منتخب محبوب نگر کے کھلاڑی محمد عدنان الدین کو ایم ایس آر فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی امداد

محبوب نگر (، محمد فرید صدیقی)

محبوب نگر ضلع کے باصلاحیت نوجوان کرکٹر محمد عدنان الدین کا انتخاب کینیا میں منعقد ہونے والی "نیروبی کاؤنٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (NCCA) لیگ – ڈویژن ون” کے مقابلوں کے لیے اوبویا کرکٹ اکیڈمی (Obuya Cricket Academy) کی جانب سے بحیثیت اوورسیز پلیئر عمل میں آیا ہے۔

 

اس شاندار کامیابی پر محبوب نگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شری مارے پلی سریندر ریڈی (MSR) نے بھگیرتھا کالونی میں واقع اپنے کیمپ آفس میں محمد عدنان الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر ڈپٹی میئر ایم ایس آر کی ترغیب پر کینیا کے دورے کے سفری اخراجات کے لیے ایم ایس آر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مارے پلی مہتی ریڈی نے کرکٹر کو 40,000/- (چالیس ہزار) روپئے کی مالی امداد کا چیک حوالے کیا۔

 

اس دوران ڈپٹی میئر ایم ایس آر اور فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ عدنان الدین بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے محبوب نگر ضلع اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button