جنرل نیوز

نظام آباد پولیس کے زیراہتمام پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر پولیس مخلوعہ جائیدادوں کیلئے مفت ٹریننگ۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کا بیان 

نظام آباد پولیس کے زیراہتمام پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر پولیس مخلوعہ جائیدادوں کیلئے مفت ٹریننگ۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کا بیان

 

نظام آباد: 18// اگست (اردو لیکس)نظام آباد پولس کمشنر مسٹر پی سائی چیتنیا نے صحافت کے لئے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ کمشنریٹ کے حدود میں واقع نظام آباد، آرمور، بودھن ڈیویژن کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے محکمہ پولیس میں مخلوعہ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کے سلسلے میں ایک مفت پولیس ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تلنگانہ محکمہ پولیس میں بھرتی کے لیے مفید ہو۔

 

انہوں نے اس میں مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیت کے حامل امیدواروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے افسران کی طرف سے فراہم کردہ گوگل فارم لنک QR کوڈ کے ذریعے درخواست دئے سکتے ہیں اسکریننگ ٹیسٹ23.08.2026 اتوار صبح10 بجے سے دوپہر 1بجے تک منعقدہ ہوگا

 

انہوں نے کہا کہ نظام آباد ڈویژن، وجیا رورل انجینئرنگ کالج، ماکلور پولیس اسٹیشن اور کشتریہ انجینئر کالج میں آرمور ڈویژن کے علاوہ جونیئر انٹر ڈگری کالج میں بودھن ڈویژن پر ہوگا امتحان کا طریقہ کار 200 نشانات کے لیے ابجیکٹیو(معروضی) طریقہ کار پر مبنی ہوگا انہوں نے کہا کہ نظام آباد کمشنریٹ کے اندر مذکورہ بالا سنٹرس پر اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا

 

جبکہ ٹریننگ کا آغاز اسکریننگ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدواروں 10/ ستمبر سے 31/ اکتوبر تک ٹریننگ میں حصہ لے سکتے ہیں جس کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں 2 ماہ کی تربیتی مدت کے دوران 10 گرینڈ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

 

تمام امیدواروں کو *مفت مطالعہ کا اسٹڈی میٹریل فراہم کیا جائے گا۔ ٹریننگمکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی اس کا انعقاد محکمہ پولیس کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔ مزید درکار معلومات کے لیے درخواست دینے والے امیدوار فون نمبرز پر مسٹر کرانتی کے فون نمبرات 9951943656، 8712533273 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button