صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی سے جگتیال ضلع کے مجلسی قائدین کی ملاقات

جگتیال ضلع کے مجلسی قائدین کی بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات
ضلع کے مختلف شہروں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی، حل کیلئے متعلقہ عہدیداروں، اراکین اسمبلی، حلقہ انچارج کو فون

کورٹلہ 16/نومبر ( نیوز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی سے جگتیال ضلع کے مجلس قائدین نے پیر کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر دارالسلام پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے ضلع جگتیال کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عوام کو درپیش مسائل سے واقف کروایا اس موقع پر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جگتیال، کورٹلہ، مٹ پلی شہروں کے مسائل کے بارے میں متعلقہ شہروں کے صدور محمد سمیر آذاد (جگتیال), محمد عبدالرفیع (کورٹلہ), محمد عقیل محی الدین (مٹ پلی)، محمد رضی الدین مجلسی کونسلر، سے مکمل تفصیلات حاصل کیں
اس موقع پر مجلسی قائدین ضلع جگتیال نے نقیب ملت بیرسٹر اسد اویسی کو بتایا کہ ضلع جگتیال کے مختلف شہر میں عوام کے دیرینہ مسائل جوں کے توں برقرار ہیں اور اس کے سبب عوام کو کافی دشواری کا سامنا ہے جس پر صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کیلئے متعلقہ عہدیداروں، اراکین اسمبلی،اور حلقوں کے انچارج قائدین سے فون پر بات کرتے ہوئے فوراً ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی نقیب ملت بیرسٹر اویسی نے خصوصی طور پر کورٹلہ شہر میں 100 بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ کی مکمل 100بیڈس کے طرز پر خدمات کی انجام دہی کے علاوہ سرکاری دواخانے میں تمام شعبہ جات و مختلف امراض کیلئے ضروری طبی آلات فراہم کرنے، ماہر ڈاکٹروں اور درکار طبی عملے کی تقرری کرنے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا
اور شہر کورٹلہ کا تقریباً تین دہائیوں سے غیر آباد و زیر تعمیر شادی خانہ کورٹلہ کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور دیگر نامکمل ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کیلئے دستیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے متعلقہ اسمبلی حلقوں کے ارکان اسمبلی، انچارج قائدین اور ضلع کلکٹرس کو اس ضمن میں فون پر بات کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر صدر مجلس کورٹلہ محمد عبدالرفیع، جگتیال ٹاؤن صدر سمیر آزاد، مجلسی کونسلر جگتیال محمد رضی الدین، مٹ پلی صدر عقیل محی الدین کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔



