نیشنل
جنتر منتر احجتاج کے دوران پیلٹ گن سے فائرنگ، راہل گاندھی کے احتجاج پر پہلا ایف آئی آر درج

نئی دہلی: راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے قائدین کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنے کے بعد دہلی پولیس نے پیلٹ گن سے زخمی کیے جانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
کانگریس قائدین زخمی طالب علم ساحل لوچب کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچے اور مسلسل ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد کانگریس کے مطالبے پر کارروائی ہوئی ہے۔
یہ ایف آئی آر واقع کے 31 دن بعد درج کی گئی ہے ہے 20 جولائی کو جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران ساحل لوچب پیلٹ گن سے زخمی ہوئے تھے۔



