محمد عبدالحکیم کے دو فرزندان کا دعوتِ ولیمہ، معززین و صحافتی برادری کی شرکت

حیدرآباد: محمد عبدالحکیم بزنس مین و صحافی ساکن کریم نگر کے دو فرزندان محمد عبدالحفیظ اور محمد عبد الہادی کی شادی کے سلسلے میں دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں رشتہ داروں، دوست احباب، صحافتی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑوں اور گھر والوں کو مبارکباد پیش کی۔
محمد عبدالحفیظ ایم ایس سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، جبکہ محمد عبد الہادی ایم ایس ایچ ایس انجینئرنگ کی تعلیم کے بعد امریکہ میں مقیم ہیں۔ دونوں فرزندان کی دعوتِ ولیمہ میں عزیز و اقارب اور احباب نے شرکت کرکے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائے خیر کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایم اے ماجد سینر جرنلسٹ ، ایس اے شکور ، امجد اللہ خان، عباس سمیع سابق ڈپٹی میئر کریم نگر، غلام احمد حسین ٹاؤن صدر مجلسِ اتحاد المسلمین کریم نگر ؛ شیعیب الحق طالب؛ عماد الدین عمیر ؛ اصغر شاہ سمیت صحافتی برادری، رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ ولیمہ این آر کنونشن (اے سی)، رنگ روڈ، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ مہمانوں کی پرتکلف ضیافت سے تواضع کی گئی۔
تقریب کے منتظمین محمد عبدالحکیم و اہلیہ اور محمد عبدالقـیوم و برادران نے تمام مہمانوں کی آمد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب اور دوست احباب کی شرکت نے تقریب کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔




