جرائم و حادثات
گنیش مورتی گر پڑی 2 ہلاک 5 زخمی۔ مہاراشٹرا میں حادثہ

ممبئی: گنیش کی مورتی کو لے جاتے وقت وہ نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات جنوبی ممبئی کے بھولیشور علاقے میں 22 فٹ اونچی گنیش کی بھاری مورتی کو جلوس کے ذریعے لانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔
رات تقریباً 10 بجے مورتی کو لے جایا جا رہا تھا کہ بلرام مرچنٹ روڈ پر گاڑی کو جھٹکا لگا اور مورتی نیچے گر گئی۔مورتی کے نیچے دب کر دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت سنکیت نیوشے (33) اور بریجیش ہیمنت جوشی (30) کے طور پر ہوئی ہے۔



