جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 10 ہزار کیلئے خاتون کا قتل

حیدرآباد: شہر کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک زیرِ زمین پانی کے ٹینک (سَمپ) سے ایک خاتون کی نعش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس نے مقتولہ کی شناخت کملماں کے طورپر کی ہے جس کی عمر قریب 60 سال بتائی گئی ہے۔ واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے قتل کا معمہ حل کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مالی مشکلات سے دوچار سری کرشنا ہاٹ چپس کے مالک پرکاش نے نقد رقم اور سونے کی بالیوں کے لالچ میں کملما ں کو قتل کیا۔

 

پولیس کے مطابق کملما اپنی تنخواہ لے کر گھر جارہی تھی اسی دوران پرکاش نے اسے اپنی دکان میں بلایا تھا۔کملماں کے دکان میں داخل ہونے کے مناظر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے تھے۔

 

تاہم دکان میں داخل ہونے کے بعد جب وہ باہر نہیں نکلی تو پولیس کو شک ہوا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تحقیقات تیز کردیں جس کے نتیجے میں قتل کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق، ملزم نے اعتراف کیا کہ

 

اس نے کملما کے پاس موجود 10 ہزار روپے نقد اور تقریباً آدھا تولہ سونے کی بالیوں کے لیے اسے قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button