تلنگانہ

رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا سیاسی وجود –  والد ڈی سرینواس کی مرہون منت : بڑے بھائی ڈی سنجے کا دعویٰ

ایم پی ڈی اروند کا سیاسی وجود 

 آنجہانی ڈی سرینواس کی مرہون منت

کانگریس پارٹی و چیف منسٹر ریونت ریڈی پر نازیبا تبصرے ناقابل برداشت

سابقہ مئیر وقائد کانگریس ڈی سنجے کی صحافتی کانفرنس 

  

نظام آباد ،24/اگست (اردو لیکس) سینئر کانگریس پارٹی سینئر قائد و فرسٹ مئیر ڈی سنجے نے اپنی قیام گاہ پر منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان نظام آباد ڈی اروند کو سخت الفاظ میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اشتعال انگیز بیانات و کانگریس پارٹی بالخصوص چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شخصی حملوں اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے سے باز آجائیں،

 

ڈی سنجے نے کہا کہ ڈی اروند اپنے سیاسی شناخت کا محاسبہ کریں کیونکہ ڈی اروند کا سیاسی وجود آنجہانی ڈی سرینواس جیسے قدآور سیاسی و عوامی بالخصوص کانگریس پارٹی رہنما کی مرہون منت ہے، انہوں نے نے کہا کہ آنجہانی ڈی سرینواس کے نام کے بغیر ڈی اروند کا کوئی سیاسی وجود اور شناخت نہیں ہے، ڈی سنجے نے کہا کہ نظام آباد رکن پارلیمان ڈی اروند اپنے حلقہ کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے کوئی قابل تقلید اقدام نہیں کئے ڈی اروند اپنی سیاسی جماعت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نفرت کی سیاست اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے

 

لیکن تلنگانہ بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد ہمیشہ امن و بھائی چارہ کا گہوارہ مانا جاتا رہا، ضلع و شہر نظام آباد کے تمام طبقات کی عوام آنجہانی ڈی سرینواس کو اپنا واحد لیڈر تسلیم کرتی رہی، آنجہانی ڈی سرینواس نے گزشتہ 50 سالوں کے دوران نظام آباد میں ہندو مسلم اتحاد و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،

 

انہوں نے کہا کہ آنجہانی ڈی سرینواس جیسے امن پسند لیڈر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی اروند نے ہمیشہ آنجہانی ڈی سرینواس کے کردار اور اصولوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ڈی سنجے نے کہا اگر کانگریس پارٹی ہائی کمان و تلنگانہ ریاستی کانگریس ہائی کمان انہیں ضلع و شہر نظام آباد میں کانگریس پارٹی کے استحکام اور کانگریس پارٹی میں اہم کردار ادا کرنے کی کھلی چھوٹ فراہم کرتی ہے تو وہ نظام آباد سے بی جے پی کا مکمل صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی اروند جیسے اشتعال انگیز بیانات اور کانگریس پارٹی و چیف منسٹر ریونت ریڈی پر نازیبا تبصرے کرنے والے قائدین کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

 

، ڈی سنجے نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی رہنما آنجہانی ڈی سرینواس کے اصولوں پر قائم رہنے و عوامی خدمات کی برقراری کیلئے نظام آباد کے تمام طبقات کی عوام کے درمیان اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نظام آباد کے تمام طبقات کی عوام اپنے قائد آنجہانی ڈی سرینواس کے امن پسند اصولوں اور ترقی یافتہ اقدامات کو ہمیشہ قائم رکھنے کانگریس پارٹی کا ساتھ دیتے آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں

 

جنہیں دولت کے ترازو میں تولہ جائے اور نہ ہی کسی طرح کی کسی بھی شر انگیزی کا شکار ہو جس طرح کی سوچ ایم پی ڈی اروند رکھتے ہیں، ڈی سنجے نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نظام آباد سے بی جے پی اور ایم پی ڈی اروند جیسے شرپسند سیاسی قائدین کا صفایا یقینی ہے، تلنگانہ میں عوام دوبارہ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی،

متعلقہ خبریں

Back to top button