تلنگانہ

تلنگانہ میں آٹو، کیاب اور اسکول ویان ڈرائیورس نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں اتوار نصف شب سے آٹو کیاب اور اسکول ویانوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تازہ پیش رفت میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کامیاب رہی ہے۔

 

وزیر پونم پربھاکر کی جانب سے مزدور تنظیموں کے مطالبات پر مثبت ردعمل سامنے آنے کے بعد آٹو یونینوں نے ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیموں نے اعلان کیا کہ آج نصف شب سے شروع ہونے والی مجوزہ ہڑتال اب نہیں ہوگی۔

 

مزدور تنظیموں کے لیڈرس نے وزیر کے سامنے اپنے اہم مطالبات پیش کیے۔ ان میں آر ٹی سی کے ذریعے الیکٹرک آٹو متعارف کروانے کی تجویز فوری طور پر واپس لینا، خانگی ٹرانسپورٹ کارکنوں کے لیے خصوصی ’ویلفیئر بورڈ‘ قائم کرنا اور آٹو، کیاب اور اسکول ویان ڈرائیوروں کے طویل عرصے سے

 

زیرِ التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنا شامل ہیں۔وزیر پونم پربھاکر نے ان مطالبات پر مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد آٹو یونینوں نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button