تلنگانہ
شرابی شخص کو طیارہ میں سوار ہونے نہیں دیا گیا، حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شراب کے نشے میں ایک مسافر کی جانب سے ہنگامہ کرنے کا واقعہ اتوار کے روز شمس آباد ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے طیارے کے ذریعے وارانسی جانے کے لیے ٹکٹ لیا تھا۔ وہ شدید نشے کی حالت میں ایئرپورٹ پہنچا۔
بڑی مشکل سے بورڈنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد جب وہ طیارے میں سوار ہونے لگا تو نہ صرف لڑکھڑا رہا تھا بلکہ عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کر رہا تھا۔
اس صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ایئرلائن کے نمائندوں نے مذکورہ مسافر کو طیارے میں سوار کیے بغیر روانہ کر دیا۔



